ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: مرکزاور ریاست کی بی جے پی حکومتوں کو پنچایت راج پر اعتماد نہیں ہے: پنچایت ممبران کانگریس کی حمایت میں ہیں میری جیت یقینی ہے: بھیمنانائک

بھٹکل: مرکزاور ریاست کی بی جے پی حکومتوں کو پنچایت راج پر اعتماد نہیں ہے: پنچایت ممبران کانگریس کی حمایت میں ہیں میری جیت یقینی ہے: بھیمنانائک

Sat, 27 Nov 2021 20:17:58    S.O. News Service

بھٹکل:27؍نومبر(ایس اؤ نیوز)سابق وزیرا عظم راجیو گاندھی نے  پنچایت راج اور اس کے اختیارات کو لےکر ایک خواب دیکھا تھا ان کا خواب تھا کہ پنچایتوں کو بااختیار بناتے ہوئے دیہاتوں کی ترقی ہو اور بنیادی سہولیات انہیں آسانی سے فراہم ہو، لیکن موجودہ مرکزی و ریاستی بی جے پی اقتدار کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہ خواب بکھر جانے کا  پنچایت ممبران نے خدشہ ظاہر کیاہے۔ اسی دکھڑے کو دور کرنےکی خاطر ودھان سبھا پریشد کے انتخابی میدان میں ہوں، امید ہے کہ سبھی تمام پنچایت اور میونسپالٹی کے ممبران اپنا قیمتی ووٹ دے کر پنچایت راج کو مضبوط کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس ضلع کمیٹی کے صدر اور ودھان پریشد انتخابات میں کانگریس کے امیدوار بھیمنانائک نےکیا۔

وہ اپنی انتخابی تشہیری مہم کے طورپر بھٹکل بلاک کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس میں بات کررہےتھے۔ بھیمنانائک نے کہاکہ موجودہ میعاد میں جو کوئی پنچایت ممبر منتخب ہوئےہیں انہیں دکھ ہےکہ ہم کیوں ممبر منتخب ہوئے۔ کیونکہ جب مرکز اور ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی اور سدرامیا وزیر اعلیٰ تھے تو پنچایتوں کو زیادہ امداد فراہم کئےجانےکی وجہ سے دیہاتوں میں ہم اچھی خاصی ترقی دیکھ رہے تھےجیسے سڑکیں ، پینے کا پانی ، اندرونی نالیاں وغیرہ کے کاموں کو ہم دیکھ سکتےہیں۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پنچایت پالیسی پر کڑی تنقید کرتےہوئے کہاکہ جتنی ترقی کانگریس کے دور حکومت میں آپ دیکھ رہے تھے  موجودہ حکومتوں کے دورمیں وہ  سب بند ہوگیا ہے۔ پنچایتوں کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے کہاجاسکتاہےکہ غالباً مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو پنچایتوں اور پنچایت راج پر اعتماد نہیں ہے ورنہ زیادہ امداد فراہم کرتےہوئے دیہاتوں کی ترقی کرتے۔ ایسا نہیں ہو رہا ہے۔  

انہوں نے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے انتخابات ملتوی کئے جانے پر بھی ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئےکہاکہ اگر حکومتیں وقت پر ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے انتخابات منعقد کرتے تو ودھان پریشد کے انتخابات میں زیادہ ووٹر ہوتے کئی مسائل ابھر کر آتے اور ایک بہتر الیکشن ہوتا۔ دراصل بی جے پی والوں کو ڈر ستارہاتھا کہ ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات ہوئے تو ودھان پریشد انتخابات میں کہیں ہمیں ہار نہ ہوجائے اسی لئے انہوں نے حلقوں کی تقسیم کے بہانے انتخابات کو ملتوی کیاہے۔

بھیمنانائک نے ریاست بھرمیں کانگریس امیدواروں کی جیت کا اعتماد جتاتےہوئے کہاکہ میں بھی ضلع پنچایت ممبر کی حیثیت سے کافی کام کیاہوں پنچایت راج میں کیا کچھ ہوتاہے، وہاں کی  کیا کیاکمی ، خامی ہے مجھے اچھی طرح پتا ہے ، ہمارے ضلعی لیڈران کا اعتماد ہےکہ ہماری جیت ہوگی ۔ میری تشہیر مہم کے دوران میں میں بھی دیکھ رہاہوں کہ سبھی پنچایت ممبران کانگریس امیدوار کی حمایت میں ہیں ، ترقی کی جیت یقینی ہونےکی بات کہی۔

پریس کانفرنس میں سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، جے ڈی نائک،بھٹکل میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی، بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک، ضلع پنچایت سابق صدر جئے شری موگیر، راماموگیر سمیت کئی لوگ تھے۔


Share: